12 مئی 2026 - 17:39
پاکستان میں دھماکہ 25 افراد جاں بحق

 پاکستان کے وزیر داخلہ نے دہشت گردی کے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے سیکورٹی ادارے اس بزدلانہ حملے میں ملو‎ث عناصر کا تعاقب اور انہیں کیفر دار دار پہنچائیں گے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، شمال مغربی پاکستان کے صوبے، خیبر پختون خواہ میں ہونے والے بم دھماکے میں کم سے کم 7 افرادجاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے۔

 پاکستان کے وزیر داخلہ نے دہشت گردی کے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے سیکورٹی ادارے اس بزدلانہ حملے میں ملو‎ث عناصر کا تعاقب اور انہیں کیفر دار دار پہنچائیں گے۔

آج ہونے والا بم دھماکہ اسی صوبے میں پولیس چیک پوسٹ پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے محض 48 گھنٹے کے بعد ہوا ہے جس میں 15 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے ۔

رپورٹوں میں بتایا گيا ہے کہ آج ہونے والے دھماکہ لکی مروت کے بازار میں ہوا  جس میں 2 ٹریفک پولیس اہلکار سمیت 7 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق لکی مروت کے اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئي ہے جبکہ زخمیوں کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha